حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور بزرگ شخصیات کی تکریم کے سلسلے میں جاری پروگراموں کے تحت مدیر حوزہ ہائے علمیہ ایران، آیت اللہ اعرافی کی جانب سے ایک وفد نے حوزہ علمیہ قم کے معاونِ تعلیم حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر ہمتیان، حوزہ علمیہ قم کے زبانی امتحانات کے ذمہ دار حجۃ الاسلام والمسلمین جہاندیدہ اور مدیر حوزات علمیہ کے امورِ ارتباطات کے مشیر سید احمد حسینی اطہر کی سربراہی میں حوزہ کے بزرگ استاد اور ممتحن آیت اللہ حاج سید محمد تقی جواہریان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
آیت اللہ اعرافی کے نمائندوں نے اس دوستانہ ملاقات میں مدیر حوزہ علمیہ ایران کی جانب سے سلام پہنچایا اور آیت اللہ جواہریان کی علمی و تبلیغی خدمات اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔
آیت اللہ جواہریان نے بھی مدیر حوزات علمیہ کے نمائندوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ اعرافی ایک قابل، عالم اور مضبوط علمی بنیاد رکھنے والی شخصیت ہیں، اس طرح کہ ان کے علمی مکتب میں تربیت پانے والے شاگرد علمی مباحث میں گہری اور اجتہادی روش سے بہرہ مند ہیں۔
حوزہ علمیہ قم کے اس بزرگ استاد نے اساتذہ کے بارے میں مدیر حوزہ علمیہ کی توجہ اور احوال پرسی پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ